لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض علی چشتی انتقال کر گئے

لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض علی چشتی انتقال کر گئے

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی 97 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع کے مطابق فیض علی چشتی کافی عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، وہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

فیض علی چشتی نے ضیاء الحق کے مارشل لا میں مرکزی کردار ادا کیا ، دوران ملازمت کور کمانڈر کے علاوہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ،وہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر رہ چکے اور موجودہ پیٹرن انچیف تھے ۔ فیض علی چشتی 1927کو پنجاب میں پیدا ہوئے ، انہوں نے 1946کو بطور آرٹلری آفیسر برطانوی ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کی اور 1947میں برصغیر کی تقسیم کے بعد پاک فوج میں شامل ہو گئے ۔ ان کا تعلق 60میڈیم رجمنٹ آرٹلری سے تھا، بعدازاں انھیں اسی رجمنٹ کا سی او (کمانڈنگ آفیسر)بھی تعینات کیا گیا۔ 1977میں ملک میں مارشل لا کے نفاذ میں ان کا نہایت اہم کردار تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں