مدارس بل پرفضل الرحمن نے سازشی عناصر کو کامیاب ہونے نہیں دیا:شجاعت ، ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن نے سازشی عناصر کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔
شجاعت نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اُن کی خیریت دریافت کی۔شجاعت نے مدارس رجسٹریشن بل پر مولانا فضل الرحمن کے کردار کو سراہا اور افہام و تفہیم سے مسئلے کے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔