یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر
اسلام آباد (آئی این پی )یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کردی گئی، یو ایس سی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم یومیہ اجرت 1427 روپے کردی گئی۔
ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق اس سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 32 ہزار روپے تھی، جبکہ یو ایس سی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم یومیہ اجرت 1231 روپے تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں 196 روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔