نواز شریف کی 75ویں سالگرہ ، کیک کاٹا گیا ، شہبازشریف کی مبارکباد
لاہور (دنیا نیوز،اے پی پی )مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں۔
کشمیری گھرانے سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم 25 دسمبر1949 کو لاہور میں پیدا ہوئے ، گورنمنٹ کالج سے تجارت کی تعلیم حاصل کی اور 1970 کی دہائی کے آخر میں سیاست کا آغاز کرنے سے پہلے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔بدھ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا نواز شریف کی سیاسی خدمات پوری قوم کے لئے امید کی کرن ہیں۔مسلم لیگ (ن )لاہور کے زیر اہتمام نصیر آباد میں قائد اعظم محمد علی جناح اور نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب ہوئی۔صدر لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے لیگی کارکنوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا ۔