کئی اضلاع میں شدید سردی،دھند پر موٹرویز بند

کئی اضلاع میں شدید سردی،دھند پر موٹرویز بند

اسلام آباد،مری (اے پی پی،آئی این پی)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔

کشمیر، گلگت بلتستان ، شمال مشر قی پنجاب، بالا ئی خیبر پختو نخوا ، مری ، گلیات اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں ہلکی بارش اور برفباری جبکہ پنجاب کے زیادہ ترمیدانی علا قوں، خیبر پختو نخوا اور با لا ئی سندھ میں صبح /رات کو سموگ شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔پنجاب اورخیبر پختو نخوا کے متعدد اضلاع میں شدید سردی اور دھند کا راج ہے جس پر متعدد موٹرویز بند کردی گئیں۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے برہان، موٹروے ایم 4 شور کوٹ سے ملتان اور موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند کردی گئی۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی پرلوگ گھروں تک محدود ہیں۔کوئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 6، قلات میں منفی 5 ہوگیا۔جمعرات کو سکردو کادرجہ حرارت منفی13،وادی لہہ منفی12، گوپس منفی 9، استور، گلگت منفی 8، کوئٹہ منفی 6،ہنزہ ، قلات ، زیارت منفی 5،دیر اور کالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں