جلاؤ گھیراؤ کیس:وزیر اعلیٰ علی امین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

جلاؤ گھیراؤ کیس:وزیر اعلیٰ علی امین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

راولپنڈی ( خبر نگار )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

تھانہ حسن ابدال میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر کارروائی شروع کی گئی۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 21 جنوری 2025 تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا اور کہا ہے کہ علی امین پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں