گنڈاپور نے جیلوں میں بند کارکنوں کیلئے کمبل اور جیکٹس پہنچا دیں
راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن کی جیلوں میں بند کارکنوں کیلئے کمبل اور جیکٹس پہنچا دی گئیں ۔
راجہ یاسر ایڈووکیٹ اور فتح برکی نے سامان جیل حکام کے حوالے کیا راجہ یاسر ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 900 کمبل اٹک جہلم اور راولپنڈی کی جیلوں میں تقسیم کر دیئے گئے ورکز کی تمام ضروریات پوری کر رہے ہیں۔