قانونی ماہر امجد پرویزکی لاہورہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت

قانونی ماہر امجد پرویزکی لاہورہائیکورٹ  کا جج بننے سے معذرت

لاہور (کورٹ رپورٹر)معروف قانونی ماہر امجد پرویزنے لاہورہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی۔

 ہائیکورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے قانونی ماہر امجد پرویز نے ہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو آگاہ کردیا ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے وکالت کی مصروفیت پرجج بننے سے معذرت کی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے امجد پرویز کا نام جج کیلئے تجویز کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں