نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب تیسری بار ملتوی

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب تیسری بار ملتوی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگیا۔

یکم جنوری  کو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کیلئے آپریشنل نہیں ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تیسری بار گوادر ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب ملتوی کردی، قومی ایئرلائن کی نیو گوادر ایئرپورٹ کیلئے یکم جنوری کی پہلی کمرشل پرواز بھی منسوخ ہوگئی،ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے ایئرپورٹ کیلئے افتتاحی پرواز کو جنوری کے دوسرے ہفتہ تک ملتوی کر دیا ہے ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چینی سرمایہ کاری سے 24کروڑ 60لاکھ ڈالر کی خطیر لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں