میلبرن ٹیسٹ:نتیش کمار نے بھارت کوبڑی خفت سے بچالیا
میلبرن (سپورٹس ڈیسک ) میلبرن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں نتیش کمارریڈی نے بھارت کوبڑی خفت سے بچالیا اوربھارت نے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 358 رنز بنا لیے ۔۔
اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 116 رنز درکار ہیں ، 221 کے مجموعی سکور پر 7 وکٹیں گر جانے کے بعد نتیش کمار ریڈی نے واشنگٹن سندر کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ میں 127 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کا سکور 348 تک پہنچا دیا ، اس دوران نتیش کمار ریڈی نے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی اور وہ 105 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، واشنگٹن سندر 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ، رشبھ پنت 27 ، روندرا جدیجا 17 اور جسپریت بمراہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، محمد سراج 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور سکاٹ بولانڈ نے تین ، تین جبکہ نیتھن لائن نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا ۔