نئے سال کی آمد، شاہ رخ خان کیلئے خطرے کی گھنٹی؟

نئے سال کی آمد، شاہ رخ خان کیلئے خطرے کی گھنٹی؟

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے لیے نئے سال کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیوں نے کنگ خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

بھارت کی مشہور ٹیرو کارڈ ریڈر رہنی سبروال نے شاہ رخ خان سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنگ خان 2021 سے کیریئر، صحت اور بچوں سے متعلق معاملات میں ایک منفی دور میں داخل ہوچکے ہیں لیکن نئے سال سے انہیں اپنے جذباتی اتار چڑھاؤ اور صحت پر توجہ دینا ہوگی۔ شاہ رخ خان کا علم جفر میں 2 نمبر ہے، جو انڈسٹری میں ان کے لیے فائدہ مند رہا ہے۔ ان کے زائچے میں نمبر 2 اور 8 کا توازن کے مطابق ان کے ساتھ خاتون کی قسمت بھی ہے جو کہ گوری خان کے نمبر سے مطابقت رکھتا ہے، جس نے ان کی بے پناہ کامیابی میں کردار ادا کیا ہے۔ کنگ خان کی مارکیٹنگ کی صلاحیت بھی ان کے نیومیرولوجی نمبر 2 سے جڑی ہوئی ہے۔ 2025 میں شاہ رخ خان اپنے بچوں کے کیریئر پر توجہ دیں گے۔ لیکن جہاں تک بالی ووڈ کا تعلق ہے تو مارچ کے بعد انڈسٹری میں اچانک ہونے والا اتار چڑھاؤ ان کے کیریئر کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں