شہریار منور اور ماہین صدیقی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شہریار منور اور ماہین صدیقی  شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں اس خوبصورت جوڑی کو نکاح نامہ تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں نے اس خاص دن پر سفید اور سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے ۔مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں