ویزا فراڈ:یورپی یونین کا پاکستانی شہریوں کیلئے انتباہ جاری
برسلز(آئی این پی )یورپی یونین نے ویزا اور قونصلر اپوائنٹمنٹ کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑھتے ہوئے فراڈ کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے ۔
یورپی یونین کے وفد نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں مجرمانہ تنظیمیں گوگل میپس پر یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفارتخانوں کی جعلی فہرستوں کے ذریعے گمراہ کن معلومات پھیلارہی ہیں۔ ویزا اور قونصلر اپوائنٹمنٹ کیلئے فون نمبرز سمیت رابطے کی غلط تفصیلات درج کی گئی ہیں۔بیان میں عوام پر زور دیا کہ وہ ویزا سے متعلق کسی بھی پوچھ گچھ کیلئے یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفارتخانوں کی سرکاری ویب سائٹس پر موجود تصدیق شدہ معلومات پر مکمل انحصار کریں۔