شاہین آفریدی بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کیلئے ڈھاکا پہنچ گئے

 شاہین آفریدی بنگلہ دیش  پریمیئرلیگ کیلئے ڈھاکا پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ڈھاکا پہنچ گئے ۔

فاسٹ بولر بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچون باریشال کی نمائندگی کریں گے ، انکے علاوہ فہیم اشرف، جہانداد خان اور محمد علی بھی اسی فرنچائز کا حصہ ہیں۔ٹورنامنٹ کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا جبکہ ایونٹ 7فروری تک جاری رہے گا۔

 تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی چند میچز میں شرکت کرسکیں گے کیونکہ انہیں پی سی بی کی جانب سے 15 جنوری 2025 تک این او سی دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں