بھارتی وزیر خارجہ کی واشنگٹن آمد سکھوں کا محکمہ خارجہ کے باہر احتجاج
واشنگٹن(دنیا نیوز)بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے امریکا پہنچنے پر خالصتان تحریک کے حامیوں نے امریکی محکمہ خارجہ اور بھارتی سفارت خانے کے باہر شدید احتجاج کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔
سکھ کارکنوں نے خالصتان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی عمارت کی طرف مارچ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے میڈیا کو بتایا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ جے شنکر مغربی ممالک میں سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے کی مودی حکومت کی سازش کا حصہ ہیں۔