لاہوربورڈ، انٹر پارٹ ٹو نتائج،56فیصد امیدوار فیل

لاہوربورڈ، انٹر پارٹ ٹو نتائج،56فیصد امیدوار فیل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تعلیمی بورڈ لاہورنے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سیکنڈ اینول کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ 56 فیصد امیدوار فیل ہوگئے ۔

سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کا کہنا ہے کہ جعلی امیدواروں کی روک تھام کیلئے امتحانی سینٹرز پر اصل امیدواروں  کی پہچان کیلئے چہرہ شناسی مشینیں لگائیں گے ۔ سیکرٹری رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے نتائج کا اعلان کیا۔زاہد میاں نے بتایارواں سال امتحان میں 49 ہزار 4656امیدواروں نے شرکت کی۔31 ہزار 329فیل،18 ہزار136امیدوار پاس ہوسکے ۔ کامیابی کا تناسب 44 فیصد رہا۔سیکرٹری لاہور بورڈ کا کہنا تھا کہ امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔2024 میں بورڈ امتحانات میں نقل مافیا کا خاتمہ کیا۔پرائیویٹ عملہ کے 4 ہزار 496افراد کو مستقل ڈیوٹیوں سے ہٹادیا ۔ڈیوٹی سے انکار پرساڑھے چار ہزار اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ بورڈ کے 37افسروں پر امتحانی ڈیوٹی پر مستقل پابندی لگادی گئی۔ 7 افسروں کو امتحانات میں گڑبڑ پر معطل کردیا گیا ۔ 82 امیدواروں کیخلاف نقل کیس بناکر آئندہ 6 امتحانات دینے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں