مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم
لاہور (کورٹ رپورٹر)سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ۔
عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو مونس الٰہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ اقدامات کا حکم دیدیا ۔عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے تحریری حکم میں کہاکہ آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے ۔عدالت مزید سماعت 20 جنوری کو کرے گی ۔