آئین کاشتکاروں سمیت ہر فردکے حقوق کا محافظ:ہائیکورٹ

آئین کاشتکاروں سمیت ہر فردکے حقوق کا محافظ:ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں سے من مانی قیمتوں پر گنا خریدنے کیخلاف درخواست پرفریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے 30دسمبر کو طلب کرلیا۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا گنے کی سرکاری قیمت مقرر کرنا یا نہ کرنا حکومت کا اختیار ہے ، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئین سے متصادم کوئی اقدام حکومت نہیں اٹھا سکتی، آئین کاشتکاروں سمیت ہر فردکے حقوق کا تحفظ کرتا ہے ،درخواست گزار کے وکیل زبیر افضل رانانے موقف اپنایا شوگر ملز من مانے ریٹس پر کاشتکاروں سے گنا خرید رہی ہیں،کم قیمت پر گنے کی خریداری سے کاشتکاروں کے اخراجات بھی پورے نہیں ہورہے ،حکومت نے گنے کی امدادی قیمت مقرر نہیں کی ، گنے کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں