قومی سلامتی کے امور پر قوم کو متحد ہونا چاہیے ، حافظ نعیم

قومی سلامتی کے امور پر قوم کو متحد ہونا چاہیے ، حافظ نعیم

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )سابق صدر آزاد کشمیر اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود احمد خان نے اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش خارجہ امور کے چیلنجز، پاک امریکہ  اور پاک بھارت تعلقات، کشمیر، افغانستان اور پاکستان کی داخلی صورت حال زیربحث آئی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور پر پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے ۔ افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر ہمیں تشویش ہے ، ہمیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے ۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں قومی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں