جماعت اسلامی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں، سراج الحق

جماعت اسلامی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں، سراج الحق

پشاور(آئی این پی)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں ہے ۔

 ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سراج الحق نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کامیاب ہوں لیکن اس کے لیے کوئی سنجیدہ نہیں ہے ۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں چوہے اور بلی کا کھیل جاری ہے ، لڑائی کی بجائے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا سویلین عدالتوں کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں، فوجی عدالتوں سے سزائوں کے خلاف اپیلیں ہوں گی، اور یہ کیسز چلتے رہیں گے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم مفروضہ ہے ، اس وقت کوئی چیز سامنے نہیں آئی، ترامیم کی تجویز صرف حکومت کو محفوظ بنانے کے لئے ہے ، بری حکمرانی کو تسلسل دینے کے لیے آئین میں ترمیم کی تجویز دی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں