9 مئی کے جرم کو مذاکرات کے لبادے میں نہ لپیٹا جائے :ملک احمد خان
قصور(نمائندہ دنیا)سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا نو مئی کے جرم کو مذاکرات کے لبادے میں نہ لپیٹا جائے ۔ میں مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن جرم اور سیاست میں فرق کریں۔
کسی کو کوئی کیسے حق دیتا ہے کہ میرے گھر کو جلا دے اور پھر کہے کہ مجھ سے بات کرے ،کسی غریب آدمی کی جھونپڑی جل جائے تو پچیس سال ضمانت نہیں ہے ، انہوں نے تو پوری فوج کے انتیس ادارے جلائے ۔نجی سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا بطور والدین آپ بچے کی جیسی تربیت کریں گے وہ ویسا ہی بنے گا، چھوٹی عمر میں بچے کی تربیت پختہ ہوجاتی ہے جس کے لئے عمل کی ضرورت ہے ، ہرعادت میں جذبہ حب الوطنی لازمی ہے ۔ ستھرا پنجاب پروگرام شروع کیا گیا، سب کو اسکی آنر شپ لینی چاہئے ، میری سب سے گزارش ہے کہ اس پروگرام کو سنجیدگی سے لیں۔