پی ٹی آئی کے 46کارکنوں کی شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل، ایک کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

پی ٹی آئی کے 46کارکنوں کی شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل، ایک  کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے پی ٹی آئی احتجاج پر درج مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 46کارکنوں کی شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل میں توسیع کرتے ہوئے گرفتار 25کارکنوں کو جوڈیشل اور ایک ملزم کے جسمانی ریمانڈمیں دو روز کی توسیع کر دی۔

 اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار 71کارکنوں کوڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا، تھانہ ترنول کے مقدمہ میں گرفتار 25کارکنوں کے جوڈیشل میں 11جنوری تک، تھانہ رمنا کے مقدمہ میں گرفتار ہاشم علی عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 30دسمبر تک، دیگر گرفتار 16کارکنوں اور دوسرے مقدمہ میں گرفتار 29کارکنوں کے جوڈیشل میں 4جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں