ڈسٹرکٹ ٹیچرز ایجوکیٹرز کے اختیارات 8سال بعد بحال

ڈسٹرکٹ ٹیچرز ایجوکیٹرز کے اختیارات 8سال بعد بحال

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آٹھ سال بعد ہزاروں ڈسٹرکٹ ٹیچرز(ڈی ٹیز)ایجوکیٹرز کے اختیارات بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں گریڈ16دینے کا اعلان کردیاگیا،ڈی ٹیز سکولوں میں جاکر اساتذہ کو تربیت فراہم کریں ۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ سال قبل  2017 میں ڈی ٹیز کے اختیارات واپس لے لئے گئے تھے ،پنجاب بھر میں ڈی ٹیز کی تعداد 4560 اور لاہور میں 113 ہے ۔ڈی ٹیز کے اختیارات واپس لے کر انہیں سکولوں میں بطور ٹیچر تعینات کردیا گیا تھا ،عدالتی حکم پر اب انہیں دوبارہ بحال کردیا گیا ہے ۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب نے بھی ڈی ٹیز کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،تمام ڈی ٹیز اب دوبارہ سکولوں میں اساتذہ کو ٹریننگ فراہم کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں