بحریہ ٹاؤن کراچی کامنفرد فشنگ فیسٹیول ،شہریوں کی بھرپور شرکت
کراچی(سٹاف رپورٹر)بحریہ ٹاؤن کراچی نے ایک بار پھر اپنے روایتی دلچسپ اور فیملی فرینڈلی ایونٹس کا اہتمام کیا، جس میں ‘‘فشنگ فیسٹا’’ کے نام سے بھی منفرد فیسٹیول شامل ہے جو کہ 13 دسمبر سے جاری ہے اور آج 29دسمبر آخری دن ہے۔
اس ایونٹ میں سینکڑوں مچھلی پکڑنے والوں، فیملیز اور مہمانوں نے مختلف سرگرمیوں، دوستانہ مقابلوں میں بھرپور شرکت کی، اس فیسٹیول کا انعقاد پریسنکٹ بی 15 میں واقع خوبصورت منی ڈیم پر منعقد ہوا، جو مختلف قسم کی مچھلیوں کا مسکن ہے ، جن میں کامن کارپ (گلفام)، گراس کارپ، پانگ سیئس اور ٹلاپیا شامل تھیں، اس ایونٹ میں ہر کسی کیلئے کچھ نہ کچھ تھا،جہاں مچھلی پکڑنے کے شوقین افراد نے اپنی قسمت آزمائی وہیں بچوں کے پارک میں جمپنگ کاسل، طویل فاصلے کی واکنگ ٹریک، لائیو فش بار بی کیو جیسی فیملی فرینڈلی سرگرمیاں بھی ایونٹ کا حصہ تھیں، دو ہفتے کے دوران بہترین موسم کی بدولت فشنگ فیسٹیول نے توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی ،جی ایم کیو اے / کیو سی، بحریہ ٹاؤن کراچی غلام دستگیر نے عوام کو قدرت سے جڑنے اور اسے سمجھنے اور تحفظ دینے کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے ایونٹ کے بنیادی مقاصد میں مچھلی پکڑنے کے ماحول دوست طریقوں اور مقامی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کو اجاگر کیا۔فشنگ فیسٹیول نہ صرف ذمہ دار انداز میں مچھلی پکڑنے کو فروغ دینے کیلئے تھا بلکہ یہ آئوٹ ڈور تفریح کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے اور کمیونٹی میں قدرت سے گہرے تعلق کو فروغ دیتا ہے ۔