پشاور کی قدیم فصیل کو نقصان پہنچانے پرکئی ملزم گرفتار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کی قدیم فصیل کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کئی ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے پشاور کی تاریخی فصیلِ شہر کو نقصان پہنچانے پر ملزمانکے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
جو محکمۂ آرکیالوجی کی درخواست پر انٹیکویٹی ایکٹ 2016ء کے تحت درج کیا گیا ۔ دوسری جانب محکمۂ آرکیالوجی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تاریخی سرکی دروازے کے قریب فصیل کو نقصان پہنچایا ، انہوں نے تاریخی فصیل توڑ کر دکانیں تعمیر کی ہیں۔ قانون کے تحت تاریخی فصیل کو نقصان پہنچانا سنگین جرم ہے ، فصیلِ شہر کے 16 دروازے ہیں، اس کے اندر قلعۂ بالاحصار اور گورگٹھڑی سمیت مختلف تاریخی مقامات واقع ہیں۔