بلاول وزیر اعظم بن کر ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں، گورنر گلگت بلتستان
نوڈیرو (نمائندہ دنیا) گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ۔ گورنر نے شہید بینظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور دیگر کے مزاروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے گئے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور اس کا واحد حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے ، عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنا کر ان کے ہاتھ مضبوط کریں، موجودہ حالات میں بلاول وزیر اعظم بن کر ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے پاراچنار میں قتل و غارت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کا خون حکومتوں کے دامن پر ہے ۔