بلو چستان ، شما لی اضلاع زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے

بلو چستان ، شما لی اضلاع زلزلے  کے جھٹکوں سے لرز اٹھے

کو ئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلو چستان کے متعدد شما لی اضلاع زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے ۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آ با د کے مطابق  گزشتہ رات بلو چستان کے شما لی اضلا ع چمن ، قلعہ عبداللہ ،پشین اور افغانستان کا علا قہ اسپین بو لدک ودیگر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے جس کی شدت 4.7 اور مرکز پاک افغان بارڈر چمن کے قریب درہ کوژک کے آس پاس علاقہ اور زیر زمین گہرا ئی 20کلو میٹر بتا ئی گئی ہے ۔ زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں