نوڈیرو :آصفہ، صنم بھٹو کی مزارشہدا پر حاضری

نوڈیرو :آصفہ، صنم بھٹو  کی مزارشہدا پر حاضری

نوڈیرو (نمائندہ دنیا)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو نے گڑھی خدابخش میں بھٹو خاندان کے شہدا کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

آصفہ بھٹو  زرداری نے اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا  کی۔ انہوں نے اپنی خالہ صنم بھٹو کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ان کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر بھی پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اس کے علاوہ میر مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے مزاروں پر بھی حاضری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں