پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام ،عمرقید کا ملزم رہا

پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام ،عمرقید کا ملزم رہا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کے ملزم اسامہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اور پراسیکیوشن کوکیس ثابت کرنے میں ناکام قراردیتے ہوئے تحریر ی فیصلہ جاری کردیا۔

 جسٹس امجد رفیق نے ملزم کی اپیل پر تحریر ی فیصلہ جاری کیا ،جس میں لکھا گیا ہے کہ ملزم کو شک کا فائدہ دیا جاتا ہے ، پراسیکیوشن اس کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہی اس کیس میں بہت سے ابہام ہیں جس کی بنیاد پر ملزم کی اپیل منظور کی جاتی ہے ،گواہوں کی موقع پرموجودگی ثابت نہیں ہوتی ،ملزم اور مقتول ایک ساتھ سائیکل پر جارہے تھے محض ایک سٹوری لگتی ہے ،مقتول اور ملزم کو اکٹھے دیکھنے والا گواہ یہ سب ثابت کرنے میں ناکام رہا ۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈسکہ پولیس نے 2016میں مقدمہ درج کیا تھا، ملزم کو ٹرائل کورٹ نے 2019میں عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔عدالت نے تحریر ی فیصلے میں کینیڈین ججمنٹ کا حوالہ بھی دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں