صارف عدالت ،جج ساراسال بغیرسکیورٹی کام کرتے رہے

صارف عدالت ،جج ساراسال  بغیرسکیورٹی کام کرتے رہے

لاہور(کورٹ رپورٹر)سہولیات کے فقدان کے باوجود صارف عدالت نے سال 2024 میں 1200کیسز میں سے 1100کے فیصلے کردئیے ۔

بتایاگیاہے کہ صارف عدالت میں 1200کے قریب نئے دعوے دائر ہوئے ،عدالت میں تاخیر سے کیس دائر کرنے  پر 200 کیس خارج کئے گئے ،عدالتی حکم عدولی پر 100 دکانداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ۔غلط کیس دائر کرنے پر 10درخواست گزاروں کو 2لاکھ کے جرمانے کئے گئے جبکہ سال کے آخر میں صارف عدالت میں 2521کیسز زیر التوا ہیں،زیادہ تر دعوے الیکٹرانک ،درزی اوربوتیک شاپ مالکان کیخلاف دائر ہوئے ۔دوسری جانب حکومت نے سال 2024میں صارف عدالت کوکوئی سہولیات فراہم نہ کیں،صارف عدالت کے جج سارا سال بغیر سکیورٹی کے ایک گلی میں کام کرتے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں