9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے :سپیکر پنجاب اسمبلی

 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے :سپیکر پنجاب اسمبلی

بوریوالا(آئی این پی )سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے کہا کہ سیاسی معاملات ہمیشہ بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بورے والا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں حادثہ یہ ہے کہ جرم کرنے کو سیاسی حق سمجھا جا رہا ہے ،  کسی کا گھر جلانا توڑ پھوڑ کرنا کسی کا بھی سیاسی حق نہیں ہو سکتا ہے ۔ ملک محمد احمد نے کہا کہ 9 مئی جیسے واقعات پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہیں، 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں