صدر کے دستخط سے مدارس بل کا مسئلہ حل ہو گیا ، طاہر اشرفی
اسلام آ باد (آئی این پی )پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے بیان میں طاہر اشرفی کا کہناتھاکہ مدارس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس کے بعد مسئلہ حل ہوگیا، اختلاف کی صورتحال ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس وزارت تعلیم اورسوسائیٹز ایکٹ دونوں میں رجسٹر ہوسکتے ہیں، حکومت نے مدارس کی آزادی، خود مختاری میں کوئی مداخلت نہیں کی۔