518ارکان پارلیمنٹ نے گوشوارے جمع نہ کرائے ، فہرست جاری

518ارکان پارلیمنٹ نے گوشوارے جمع نہ کرائے ، فہرست جاری

اسلام آباد (وقائع نگار )الیکشن کمیشن نے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالے 518 اراکین پارلیمان کی فہرست جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر 15 جنوری تک تفصیلات جمع نہیں کرائیں تو رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

تفصیلات جمع نہ کرانیوالوں میں چیئرمین یوسف رضا گیلانی، اختر مینگل، مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی سمیت حامد خان، رانا محمود الحسن، سیف اللہ نیازی، زرقا سہروردی، فاروق ایچ نائیک، سیف اللہ ابڑو، انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی، قدوس بزنجو، دنیش کمار ،عبدالقادر و دیگرشامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 23 سینیٹ، 116 قومی اسمبلی، 208 ارکا ن پنجاب اسمبلی، 55 ارکان سندھ اسمبلی، 91 ارکان خیبرپختو نخوا اسمبلی اور 25 ارکان بلوچستان اسمبلی نے تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائیں ۔اعلامیے کے مطابق ارکان قومی اسمبلی میں امیر مقام، شاہرام خان، انجم عقیل، شیخ آفتاب، اسامہ سرور، عقیل ملک، دانیال چودھری، بلال کیانی، چودھری فرخ الطاف، نوشین افتخار، شیخ وقاص اکرم، عطا اللہ تارڑ، ظہورقریشی اور زین قریشی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔ای سی پی کے مطابق علی موسیٰ گیلانی، عبدالقادر گیلانی، تہمینہ دولتانہ، اعجاز الحق، طارق بشیر چیمہ، جمشید دستی، خورشید شاہ، فاروق ستار، اظہار الحسن، اختر مینگل، مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی، غفورحیدری، شزا فاطمہ خواجہ، مہرین رزاق بھٹو، مہتاب اکبر راشدی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی سے احمد اقبال چودھری، خواجہ عمران نذیر، حافظ فرحت عباس، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، نرگس فیض ملک، سندھ اسمبلی سے عذرا فضل پیچوہو، تیمور تالپور، سعید غنی، حافظ نعیم ،خیبر پختونخوا اسمبلی سے فضل حکیم یوسفزئی، انور زیب خان، تاج محمد، سردارشاہ جہان یوسف اوربلوچستان اسمبلی سے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی، نوابزادہ طارق مگسی، میر ظفر اللہ زہری، راحیلہ درانی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں