2024 پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال رہا :عظمیٰ بخاری

2024 پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال رہا :عظمیٰ بخاری

لاہور(سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے 2024 پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال رہا ، مریم نواز نے 77 سے زائد عوامی ریلیف کے منصوبے شروع کئے جن میں سے 50 سے زائد مکمل بھی ہوگئے ہیں۔

 مریم نواز کی حکومت نے تمام منصوبے اپنے وسائل سے شروع کیے ۔ اپنے بیان میں انکا کہنا تھا پنجاب ترقی، خوشحالی،ریلیف اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے ، طلبہ، کسان،خواتین اور  نوجوانوں سمیت ہر طبقے کو بلاتفریق ریلیف دیا گیا، پہلی بار اقلیتوں کو ریلیف پیکیجز دئیے گئے ۔انہوں نے کہا چار سال پنجاب کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا،مریم نواز نے ناانصافیوں کا ازالہ کیا آج پنجاب کے لوگوں کامعیار زندگی باقی صوبوں سے کئی گنا بہتر ہے ، پانچ سال میں ترقی کا سفر ایسے ہی جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں