کرم امن معاہدے کیلئے دعاگو
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، امن وامان برقرار رکھنا ، لوگوں کا تحفظ اور بنیادی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔
آج بھی کرم میں ملک دشمن عناصر اپنا کردار ادا کررہے ہیں، گزشتہ روز ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کیلئے دعاگو ہوں ۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوس میں ایک ایسا ملک ہے جسے سپر پاور آکر فتح کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں وہاں چھوڑے جانے والا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہوتا ہے ۔ صوبائی حکومت کرم کے معاملے پر پہلے سنجیدہ ہوتی تو پورے ملک میں دھرنے نہ ہوتے ۔