حکومت ا خراجات کم کرنے کو تیار نہیں
اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر ڈیجیٹل اکانومی نہیں بڑھ سکتی، بلکہ معیشت کو نقصان ہورہا ہے ،کیا ملک کو اپنی جاگیر کے طور پر رکھا ہے کہ بس حکمرانی ہی کرنی ہے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندی لگا کر انٹرنیٹ ٹریڈنگ نہیں کی جاسکتی، انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ معیشت کو نقصان ہورہا ہے ،انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوان فری لانسنگ کرکے پیسے کماتے ہیں، اگر انٹرنیٹ پر بھی پابندی لگا رہے ہیں تو پھر نوجوانوں کیلئے کیا رکھا ہے ؟ ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں، وزیرمشیروں کی تعداد بھی کم نہیں کی، حکومت نے ایک پیسے کی اصلاحات نہیں کیں ۔