نشے کے عادی نوجوان کی خودکشی
قصور(نمائندہ دنیا) نواحی علاقہ رکن پورہ میں نشے کے عادی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
محمدرفیق نے پولیس تھانہ بی ڈویژن کو بتایا کہ نشے کے عادی میرے 35سالہ بھائی منیراحمد نے پنکھے کے ساتھ پھندا لے کر موت کو گلے لگالیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔