سکولوں کے سینکڑوں درجہ چہارم ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چار سو سے زائد سرکاری سکولوں میں بھرتی درجہ چہارم کے ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،نومبر ،دسمبر اور جنوری کی تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں۔
ملازمین اے جی آفس سے تنخواہیں جاری نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کیخلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ملازمین نے 5 جنوری تک تنخواہوں کے اجرا کا مطالبہ کردیا۔انکاکہناہے کہ تنخواہیں جاری نہ ہوئیں تو 6 جنوری کو ہال روڈ پر پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔