پنجاب : 17افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت نے 17افسروں کے تقرر و تبادلوںکے احکامات جاری کر دئیے ۔ ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ انعم زید کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم۔۔۔
اعتزاز انجم ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن )پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ تعینات ، ایڈیشنل کمشنر (ریونیو )ساہیوال خالد محمود گیلانی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ، گریڈ 18کے افسر ایم خالد کی خدمات ریونیو اتھارٹی سے لیکر ایڈیشنل کمشنر (ریونیو )ساہیوال تعینات، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن عمران بشیر تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز ، ڈائریکٹر (پروگرام )چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو حسنین خالدتبدیل کر کے ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ، ڈپٹی سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ عثمان اکرم تبدیل کر کے ڈائریکٹر (پروگرام )چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب ، تقرری کے منتظر انور علی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ،سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ رانا انجم محمود کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب اور سیکشن آفیسر محکمہ بلدیات ایم اعجاز کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر (ایڈمن )پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ تعینات کردیا گیا ۔نعیم بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور ،زریاب ساجد کو اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا،حسن نذیر کو اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری، اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری غلام مرتضیٰ کو او ایس ڈی ،ناصر شہزاد کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ صدر ،اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ تابش محمود بٹ کو سیکشن افسر ،محکمہ زراعت اورسب رجسٹرار علامہ اقبال ٹاؤن عثمان امانت کو اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ تعینات کردیا گیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔