امن معاہدے کے باوجو کرم میں دھرنے ، راستے بند

امن معاہدے کے باوجو کرم میں دھرنے ، راستے بند

پشاور (این این آئی،اے پی پی )کرم امن معاہدہ ہونے کے باوجود پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت دیگر راستے بند ہیں جبکہ تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بھی نہ کھل سکے ۔ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے 4مقامات پر اب تک دھرنے جاری ہیں۔

 مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کے دونوں مطالبات امن اور سڑک کھولنا تسلیم کر لئے ہیں، ہفتے کو تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ قافلہ پارا چنار روانہ کریں گے ۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ عام ٹریفک کیلئے پہلے مرحلے میں گارڈڈ کانوائے کی صورت میں لوگوں کو لے جایا جائے گا، اعتماد کی فضا بننے پر راستہ کھول دیا جائے گا۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کرم میں نئی پولیس چیک پوسٹیں بنانے سمیت 2 ایف سی پلاٹونز بھی تعینات کی جائیں گی۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ متاثرین کو معاوضے دینے کا عمل جلد شروع ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کرم شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے 400 پولیس اہلکاروں کو بھرتی کر نے کی منظوری دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں