مذاکرات نتائج تک ڈیجیٹل کمیشن اور ڈیجیٹل اتھارٹی کاقیام موخر
اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) حکومت اور حزب اختلاف کے مابین مذاکرات کے نتائج تک اہم نوعیت کے آئینی ترمیمی بل،ایکٹ،سرکاری اداروں میں اصلاحات اور نئے اداروں کے قیام کے معاملات موخر کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔
حکومت اور حزب اختلاف کے مابین مذاکرات کے باعث نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام کوموخرکردیاگیاہے ۔ وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی رضامندی کے حصول تک نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کاقیام موخر کیاہے ۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونیکیشن نے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام کافیصلہ کیاتھا۔ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت 17 ممبران پر مشتمل ہوگا ۔ ڈیجیٹل کمیشن کے سربراہ اور چیئرمین وزیراعظم پاکستان ہوں گے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے مذاکرات کے نتائج تک غیر علانیہ طور پر نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کاقیام موخر کیاگیاہے ۔