تعلیم کا نجی شعبہ بچوں کی اخلاقی تربیت نہیں کررہا:قائمہ کمیٹی
اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بچوں کی اکثریت والدین اوراساتذہ سے اپنے مسائل کو ڈسکس نہیں کرپاتی ،ہمارا تعلیم کا نجی شعبہ بچوں کی اخلاقی تربیت نہیں کررہا،نجی اداروں میں آئس کے نشہ کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
نجی شعبے کے اساتذہ کے لیے تربیت کا اہتمام کرناچاہیے ، چیئرمین کمیٹی نے 8 جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے سپیکر کو خط لکھ دیا ۔ کمیٹی کا اجلاس صاحبزادہ حامد رضا کی زیرصد ارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 8 جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے ، عامر ڈوگر اور ڈاکٹرامجد نے بھی کمیٹی کے دورے میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔