سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ
اسلام آباد(آن لائن )سعودی عرب نے اپنی سالانہ روایتی سخاوت کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر پاکستانی عوام کو تحفہ پیش کیا ہے ۔
سعودی سفارتخانے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں سعودی سفیر نوّاف بن سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کے ڈائریکٹر عبداللہ البقمی نے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا جو خیر سگالی اور یکجہتی کے جذبے کی علامت ہے ۔