سست انٹرنیٹ:اب کوئی مسئلہ نہیں:وزیر مملکت:کیا ہم اور عوام جھوٹ بول رہے؟:پی پی رکن

سست انٹرنیٹ:اب کوئی مسئلہ نہیں:وزیر مملکت:کیا ہم اور عوام جھوٹ بول رہے؟:پی پی رکن

اسلام آباد (نیوزرپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئندہ اجلاس میں انٹرنیٹ کے معاملے پر وزارت داخلہ سے اِن کیمرا بریفنگ مانگ لی جبکہ چیئرمین پاشا آئی ٹی سیکٹر کو نقصانات کا بتائیں گے۔

 کمیٹی میں انٹرنیٹ سلو ہونے کے معاملے پر شرمیلا فاروقی وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ پر برہم ہوگئیں ،کمیٹی کا اجلاس چیئرمین و وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی زیر صدارت ہوا۔ شزہ فاطمہ نے کہا میں مانتی ہوں کہ عوام پر بلاوجہ سرولینس نہیں ہونی چاہیے مگر ہمیں جہاں ضرورت ہوتی ہے ہمیں وہاں سرویلنس کرنی پڑتی ہے ۔ انٹرنیٹ کے ایشوز تھے مگر اب نہیں ہیں۔شرمیلا فاروقی نے کہا جیسے ہی پی ٹی آئی کال دیتی ہے انٹرنیٹ بند ہوجاتا ہے ، حکومت کہتی ہے سب ٹھیک ہے تو کیا ای کامرس ادارے ، ہم اور عوام جھوٹ بول رہے ہیں؟چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ حکومت نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر ایک پیسہ خرچ نہیں کیا، کمیٹی نے ممبران کے اتفاق رائے کے لیے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کو تیسری مرتبہ موخر کردیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں