معیشت کی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ، استحکام نا گزیر ،حمزہ
لاہور(آئی این پی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمداور پارٹی کے سینئر صوبائی رہنما رمضان صدیق بھٹی نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
حمزہ شہباز نے کہا انتشاری ٹولے کی ہنگامہ خیزی کے باوجود حکومت نے معیشت کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی سمت میں ڈال دیا اور اب گروتھ کی طرف پیشرفت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا اڑان پاکستان پروگرام معیشت کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل اور استحکام نا گزیر ہے ۔