جسٹس امین الدین کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا معاملہ، ان چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (آئی این پی )جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے معاملے پررجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف ان چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس جمال مندوخیل کل 6 جنوری کو چیمبرمیں اپیل پرسماعت کریں گے ،سابق چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ وقارسیٹھ مرحوم نے آؤٹ آف ٹرن تعیناتی چیلنج کی تھی، درخواست میں سابق ججزمظاہرنقوی اورقاضی امین کی تعیناتی بھی چیلنج کی گئی تھی،رجسٹرارآفس نے 2020 میں اعتراضات عائد کرکے درخواست واپس کردی تھی۔