چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی ملاقات
پشاور(آئی این پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد نے گورنر ہائوس پشاورمیں ملاقات کی۔۔۔
جس میں مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور امن عامہ کیلئے علماء کرام کے کردار سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ضلع کرم کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔گورنرنے کہاکہ صوبے میں امن وامان کی حالت افسوسناک ہے ۔ علاوہ ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیااور ضلع کرم کے علاقہ بگن میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی عیادت کی۔