پی آئی اے نجکاری ، رواں ماہ دوبارہ درخواستیں طلب کرنیکا فیصلہ

پی آئی اے نجکاری ، رواں ماہ دوبارہ درخواستیں طلب کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی نجکاری کیلئے رواں ماہ دوبارہ اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پی آئی اے کی بڈنگ میں حصہ لینے والی 6 کمپنیاں بھی دوبارہ حصہ لے سکیں گی اور اس کے علاوہ نئی نیشنل و انٹرنیشنل کمپنیاں پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لے سکتی ہیں،پہلے پی آئی اے کی نجکاری آئی ایم ایف سے بڈرز ڈیمانڈ پوری نہ ہونے کے باعث ناکام ہوئی۔ پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے 3 طریقہ کار طے کر لیے گئے ،سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کے دوران بتایا کہ پی آئی اے پر ادائیگیوں کا بوجھ نہیں اور یورپ کے روٹس بحال ہو گئے ،اب پی آئی اے کی فروخت کیلئے دوبارہ مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں ۔ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 8 سال بعد اضافہ کیا گیا اور پی آئی اے بورڈ نے منظوری دے دی جبکہ حتمی فیصلہ چیئرمین نجکاری بورڈ کریں گے ۔حکام کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملکیت روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے 3 طریقہ کار طے پا گئے ، آؤٹ رائٹ سیل، جوائنٹ وینچر یا لانگ ٹرم لیز پر روزویلٹ ہوٹل کو دیا جا سکے گا ۔ سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے حتمی معاہدہ پر اتفاق رائے ہو گیا ، PMRCL کمپنی کیساتھ معاہدے پر اتفاق ہوا ہے ۔ نجکاری کمیٹی نے حکومتی نجکاری ترمیمی بل 2024 میں بورڈ ممبران کی تعداد بڑھانے کا اختیار وزیراعظم کو دینے کی تجویز مسترد کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں