ہم اپنا ماڈل لائینگے کسی اور ملک کو فالونہیں کرینگے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

ہم اپنا ماڈل لائینگے کسی اور  ملک کو فالونہیں کرینگے  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور (دنیا نیوز)پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم اپنا ماڈل لائیں گے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے ،

 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے ،اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کا فقدان ہے ، خواتین اور جوینائل کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے ،انہوں نے کہا2007 کو میں خود بھی جیل میں رہا ہوں، دارالامان کو صرف ایک اعلامیہ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے ، اس کیلئے کوئی خاص قانون سازی نہیں کی گئی۔جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ منشیات کیسز میں گرفتار قیدیوں میں 90 فیصد قیدی منشیات کے عادی ہیں جوجیلوں پر شدید بوجھ ہے ، ان کو بحالی سنٹرز میں ہونا چاہیے ، منشیات کے عادی افراد کیلئے بحالی سنٹرز بھی بنائے جائیں،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ پولیس،محکمہ داخلہ ،جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر جیل اصلاحات کیلئے نیا ماڈل لا رہے ہیں،زیر التواکیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے ، بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ زیر التوا کیسز میں کمی لائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں