ہائیکورٹ بار کے انتخابات 22فروری کو ، امیدواروں کی فہرست جاری

ہائیکورٹ بار کے انتخابات 22فروری کو ، امیدواروں  کی فہرست جاری

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 22 فروری کو منعقد ہونگے ، امیدواران کی حتمی فہرست جاری ،فنانس سیکرٹری کیلئے حام بن یوسف بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

ہائیکورٹ بار صدارت کیلئے ملک آصف نسوانہ اورثاقب اکرم گوندل کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،نائب صدارت کیلئے عبدالرحمن رانجھا، عبد الرزاق چدھڑ اور حسیب بن یوسف مدمقابل ہیں،سیکرٹری کیلئے فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا، چیئرمین الیکشن بورڈ شہزاد احمد منڈ نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں